سپریم کورٹ آف پاکستان میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کےلیے مقرر ہونے کے بعد ڈی لسٹ کردیا گیا۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ کا حصہ ہیں اور یہ لارجر بینچ کل دن سوا 11 بجے سماعت کرے گا۔تاہم کچھ دیر بعد سپریم کورٹ نے کیس ڈی لسٹ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ رکنی لارجر بینچ میں شامل ایک جج کی عدم دستیابی کے سبب کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔
Facebook Comments