arshad shareef par commission banane se hukoomat kyu khilaf hi

ارشد شریف آم کے بجائے پیڑ گننے لگے

اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے آموں کا تحفہ بھجوایا گیا جسے انہوں نے واپس کر دیا تاہم اس کے بعد انہوں نے ٹویٹر پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے اور یکم ستمبر تک ان کا درست جواب دینے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ارشد شریف نے آموں کی پیٹوں سے متعلق پہلا سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” بتایا جائے کہ آم وزیراعلیٰ پنجاب کے کس فارم کے ہیں ، اس کا نام ملکیت کے دستاویزات کے ساتھ بتایاجائے ؟۔اگر نہیں تو پھر آم کس نے اور کتنے میں خریدے ؟اگر وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کی قیمت اپنی جیب سے دی ہے تو خریداری سے قبل اس کیلئے بینک سے نکالے گئے پیسوں کی رسید ظاہر کریں ؟اگر سوال نمبر تین کا جواب نہیں ہے تو اس صورت کیا آم کی خریداری کیلئے قیمت کسی اور نے ادا کی ،یہ بندہ کون ہے ؟ان آموں کی پیکنگ اور انہیں بھجوانے کیلئے سرکاری ذرائع کیوں استعمال کیے گئے ؟آموں کو پہنچانے کیلئے کونسی گاڑیاں استعمال کی گئیں ، دروازے تک آم پہنچانے والے لوگ کون ہیں ؟ آم پہنچانے والو کو دیہاڑی کس نے اداکی اور گاڑیوں کا کرایہ کس نے دیا ؟مختلف شہروں میں آم پہنچانے کی ذمہ داری کس پنجاب حکومت کے اہلکار کو دی گئی ؟وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے جن صحافیوں ، سول ملٹری بیوروکریٹس ، پاکستان کی اشرافیہ اور کیبنٹ ممبرز کو آم بھجوائے گئے ان کی فہرست مکمل کریں ۔صحافی ارشد شریف کا کہناتھا کہ ان تمام سوالوں کا ثبوتوں اور سرکاری دستاویزات کے ساتھ یکم ستمبر تک درست جواب دینے والے امیدوار کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ، درست جواب دینے والوں کی تعداد ایک سے زائد ہونے پر ایک لاکھ روپے کا انعام ہی ان میں برابر تقسیم کیا جائے گا

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں