arshad sharif ka samaan pakistan pohonch gya

ارشدشریف قتل میں پی ٹی آئی ملوث ہوسکتی ہے،واؤڈا۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل میں تحریک انصاف کے اندر کے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ان لوگوں نے کی جن کو یہ سُوٹ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وقار میرے ساتھ کالج میں پڑھا ہوا ہے، کراچی میں ان کا پراپرٹی کا کاروبار ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں