arshad sharif azkhud notice case ki aaj samaat

ارشد شریف قتل کیس،اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدم پیشی پر مرحوم ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نےسینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ارشد شریف قتل کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے سمیعہ ارشد کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ارشد شریف کے پروڈیوسر علی عثمان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کو بیان کے لیے طلب کر رکھا تھا۔خیال رہے کہ عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر علی عثمان کو بیان کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم دونوں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے پہلی مرتبہ 19 جون کو دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں