وزیر اعظم عمران خان کی کوریج کیلئے گوادر گئے اینکر پرسن ارشد شریف اور رپورٹر صدیق جان میں پرتشدد جھگڑا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق اینکرپرسن ارشد شریف نے صدیق جان کو دھو ڈالا۔۔ صحافی امجد حسین بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ” ارشد شریف اور صدیق جان میں پھڈا.. لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ…گوادر ریسلنگ کا میدان بن گیا۔اینکر پرسن اسد اللہ خان نے اس جھگڑے کو افسوسناک خبر قرار دیا اور اس کی تفصیلات ٹوئٹر پر بیان کیں۔ اسد اللہ خان کے مطابق ” گوادر میں صدیق جان پر ارشد شریف اور ان کی ٹیم کا بدترین تشدد، صدیق جان زخمی۔ صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے حملہ کیا، ارشد شریف بذات خود مکے مارتے اور گالیاں دیتے رہے،اسلام آباد کے معروف صحافی عون شیرازی نے اپنے ویلاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف نے صدیق جان کی زبردست کوٹ لگائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدیق جان نے ارشد شریف اور اس کے پرڈیوسر کے حوالے سے کوئی ویلاگ کیا تھا جس کا ارشد شریف کو غصہ بہت تھا۔۔ عون شیرازی نے مزید کہا کہ ایک ہی پیج والے اور حکومت کے حامی صحافی اگر اس طرح سرعام لڑیں تو یہ کوئی اچھی بات نہیں۔۔
