arshad shareef ki zindagi ko pakistan mein khatra tha

ارشدشریف کی زندگی کو پاکستان میں خطرہ تھا،انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا دعوی۔۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاﺅنڈیشن مقتول صحافی ارشد شریف کی طرف سے موت سے قبل بھیجا گیا پیغام منظرعام پر لے آئی۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی طرف سے ارشد شریف کا یہ پیغام اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ تئیس اگست کو  تنظیم کوبھیجے گئے اس پیغام میں ارشد شریف نے لکھا تھا کہ ”پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر آواز اٹھانے پر آپ کا شکریہ۔بطور صحافی یہاں حکام کی طرف سے میری زندگی کو سنجیدہ خطرات لاحق ہیں۔ اگر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آپ کی کوئی مدد کر سکتا ہوں تو برائے مہربانی مجھے آگاہ کیجیے۔ شکریہ۔ ارشد شریف کے اس پیغام کے سکرین شاٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاﺅنڈیشن کی طرف سے اپنی ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”ارشد شریف پاکستانی حکام کی طرف سے اپنی زندگی کو درپیش خطرے سے آگاہ تھا۔ اس کے باوجود وہ اپنے ہم وطنوں کے انسانی حقوق کے دفاع کے لیے فکر مند تھا۔ ایک سچا ہیرو، حوصلہ مند اور دوسروں کی مدد کے جذبے سے سرشار۔ اس کے قتل کی تحقیقات آزادانہ ہونی چاہئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں