سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو پہلے سے علم ہو چکا تھا، انہیں یہ بھی پتا تھا کہ اس قتل میں مراد سعید اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کیا کردار ہے۔نجی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کے قتل سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، فیض حمید کو بھی پتا تھا، مراد سعید کو اگست میں ہی پتا تھا کہ کسی کو باہر ہائر کر لیا گیا ہے اور باہر کے ملک میں ہی کچھ ہوگا۔انہوں نے پروگرام میں ایک آڈیو کلپ چلوائی جس کے بعد سینیٹر نے بتایا کہ آڈیو کلپ میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ احتجاج ہو رہا ہے جس کے بعد لانگ مارچ ہوگا، آڈیو کلپ میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر کو یا اتوار کو لانگ مارچ کا اعلان کروں گا، عمران خان جس اتوار کا کہہ رہے ہیں اسی دن 23 اکتوبر 2022 کو ارشد شریف کا قتل ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال کا فائدہ فیض حمید کو اور فیض حمید سے فائدہ عمران خان کو تھا، ارشد شریف واقعے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے مراد سعید اور فیض حمید کو تحفظ دینے کی کوشش کی، فیض حمید پوری پارٹی چلا رہے تھے، انہوں نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی ارسلان ستی نام کا ایک شخص نامزد کیا، اس کی ذمہ داری ارشد شریف کو دبئی سے نکالنے کی تھی، اس معاملے میں دو خواتین کا کردار بھی ہے۔
ارشدشریف کے قتل کا عمران خان کو پہلے سے پتہ تھا، واوڈا کا انکشاف۔۔
Facebook Comments