aqwam mutehda ke numainda ki arshad shareef qatal ki tehqeqaat tez karne ka mutalba

ارشدشریف کیس، انکوائری کمیشن کی تشکیل۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج عبدالشکور پراچہ انکوائری کمیشن کےسربراہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد انکوائری کمیشن کے رکن ہوں گے۔انکوائری کمیشن ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کر کے وفاقی حکومت کو 30 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گا۔انکوائری کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کیلئے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے آج لی جائے گی ، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ ارشد شریف کی شہادت کے اصل حقائق کے تعین کیلئے کیا گیا، کمیشن سربراہ حقائق کے تعین کیلئے سول سوسائٹی ،میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں