arshad ansari ke aezaz mein taqreeb

ارشد انصاری کے اعزاز میں تقریب میں اہتمام۔۔

پی یو جے نے صدر پریس کلب ارشد انصاری کی 2024 میں گراں قدر خدمات ، ترقیاتی کاموں ، F بلاک ، فیز 2 ، کلب کے سولر سسٹم ، ای لائبریری ، کیٹین میں کھانے کی معیاری فراہمی ، سٹاف کو بروقت تنخواہوں کی فراہمی ، کلب کی عمارت کی تزئین آرائش ، کلب ممبران کی فیملی کے لیے سنڈے برنچ ، میوزیکل شوز ، بچوں کے لئے تفریح ماحول پیدا کرنے جیسے جو اقدامات کئے ہیں ، ان خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 6 دسمبر بروز جمعہ ۔۔سہ پہر تین بجے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے ،، جس میں تمام الیکٹرانک ، پرنٹ میڈیا کے بیورو چیفس ، ایڈیٹرز ، نیوز ایڈیٹرز ، اسائنمنٹ ایڈیٹرز ، چیف رپورٹرز ، سینئر صحافی حضرات ، جرنلسٹ پینل کو دعوت دی جا رہی ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کرکے ، صدر پریس کلب محترم جناب ارشد انصاری صاحب کی صحافیوں کے لئے گراں قدر خدمات پہ ان کا شکریہ بھی ادا کریں اور صدر 2025 کے لیے انکے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں