apne program mein gaali nahi di

آرمی چیف کی تیس اینکرپرسنز،سینئر صحافیوں سےاہم ملاقات

خصوصی رپورٹ۔۔

معروف اینکر پرسن و صحافی روف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے ملاقات میں نواز شریف سے متعلق بات کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو برطانیہ قانون کی پاسداری کی بات کرتا ہے لیکن نواز شریف کے معاملے میں وہ ایسا نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ہم بیٹھ کر سب کچھ چلا رہے ہیں ،ایسا ہر گز نہیں ہے ،اگر ایسا ہوتا تو سب سے پہلے ہم عثمان بزدار کو تبدیل کرواچکے ہوتے۔آرمی چیف نے کہا عمران خان سیاستدان کے طور پر معاملات سمجھتے ہیں ،ہم جو بھی کام کرتے ہیں وزیراعظم سے پوچھ کر کرتے ہیں ۔شہباز شریف کی رہائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہم پر ڈال دیں ،پاکستان میں جو بھی کام ہو تا ہے ،وہ ہمارے کندھوں پر ڈال دیا جاتا ہے ۔

دریں اثنا  روف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت سے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ بھارت جموں کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہوا ہے ۔چیف آف آرمی سٹاف نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ملاقاتوں کی بھی تصدیق کی یہ مذاکرات بھارت کی خواہش پر ہو رہے ہیں بھارت نے اب اپنی پالیسی تبدیل کی ہے اور اب وہ پاکستان کو اپنا نمبر ایک دشمن نہیں سمجھتا ۔اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں روف کلاسرا نے بتا یا کہ آرمی چیف نے 30اینکرپرسنز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جو چھ سے ساتھ گھنٹے جاری رہی۔اس ملاقات میں آرمی چیف نے صحافیوں کے ساتھ پاکستان کی اہم پالیسیوں میں تبدیلی کے حوالے سے بات چیت کی ۔اس موقع پر صحافی کاشف عباسی نے پوچھا کہ کیا یہ پالیسی مستقل ہو گی اور آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد آنے والے چیف بھی اسی پالیسی کو لے کر چلیں گے یا وہ کہیں گے کہ یہ پالیسی ہمیں سوٹ نہیں کرتی تو پھر کیا ہو گا؟اس پر جواب دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ میں نے اس معاملے پر بہت محنت کی ہے اور نئے کمانڈرز کے ساتھ بھی ڈائیلاگ کیا ہے اور انہیں آمادہ کیا کہ ہمیں ماضی سے پیچھا چھڑانا چاہیے اور پاکستان کو نارمل ملک کی طرف لے کر جانا چاہیے ،نئے لوگ جو بھی آئیں گے وہ امن پالیسی کو آگے لے کر چلیں گے ،اب اس سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔روف کلاسر ا نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف نے ملاقات میں بتا یا کہ میرے اہل خانہ کشمیر ایشو کے حوالے سے کہتے ہیں کہ اگر یہ فیصلہ پاپولر نہ ہوا تو آپ پر تنقید ہو گی اور لوگ الزام لگائیں گے کہ کشمیر کا سودا کرلیا،اس کے باوجود کہ میرے اہل خانہ کا مشورہ مختلف ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہمیں آگے بڑھنا چاہیے ۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں