dawn leaks haqeeqat mein kuch nahi tha

آرمی چیف،چیف جسٹس پاکستان، چیئرمین نیب کے نام کھلا خط۔۔

محترم جناب آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار،چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال ،

 دو سال کے دوران 1300 اخبارات اور 72 ٹی وی چینلز کی بندش سے 23000 ہزار صحافی کارکن بیروزگار ہوگئے، اخباری صنعت کے مالکان کا شمار دنیا کے ایک ہزار امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔جن کی اندرون و بیرون ملک کھربوں روپے کی جائیدادیں ہیں لیکن افسوس صد افسوس کہ جہاں وہ انکم ٹیکس چوری کرتے ہیں وہاں یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی بھی گناہ سمجھتے ہیں۔سالانہ کھربوں روپے کے سرکاری اشتہارات لینے کے باوجود کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی کو بھی گناہ سمجھتے ہیں۔۔۔نوائے وقت،دی نیشن 11 ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔۔روزنامہ امت آٹھ ماہ ۔۔روزنامہ جنگ، جیو دو ماہ۔۔روزنامہ جناح چار ماہ۔۔آپ نیوز دو ماہ۔۔ڈیلی ٹائمز دو ماہ۔۔کیپٹل ٹی وی آٹھ ماہ۔۔۔آن لائن نیوزایجنسی چار ماہ۔۔آئی این پی نیوزایجنسی سات ماہ۔۔ نیوزون، ٹی وی ون سات ماہ۔۔روزنامہ پاکستان تین ماہ۔۔روزنامہ خبریں چار ماہ۔۔روزنامہ اذکار چار ماہ۔۔چینل ٹوئنٹی فور چار ماہ۔۔بول نیوز پانچ ماہ۔۔ پبلک نیوز پانچ ماہ۔۔ سٹی فورٹی ٹو چار ماہ۔۔اسٹار ایشیا چار ماہ اور سیون نیوز نے سات ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کیں۔۔

ورکنگ جرنلسٹ جسم کا روح سے رشتہ برقرار رکھنے کے لئے موت اور زندگی کے مابین انہونی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے اے پی این ایس کے تمام ممبران کے اثاثوں کی تحقیقات کرائی جائے اور ملازمین کو فوری تنخوائیں دلوائیں جائیں۔ کنٹریکٹ کی لعنت ختم کی جائے۔ جبری برطرفیاں روکی جائیں۔ ویج بورڈ ایوارڈ نافذ کرکے عملدرآمد کرایا جائے ورنہ ان تمام اداروں کی ڈیکلریشن منسوخ کرکے نیشنل پریس ٹرسٹ کے اخبارات روزنامہ مشرق، روزنامہ مارننگ نیوز، پاکستان ٹائمز( بانی قائداعظم محمد علی جناح )،روزنامہ امروز بحال کئے جائیں تاکہ مالکان کی حکومت اور ورکروں کو بلیک میلنگ ختم ہو۔شکریہ۔۔(زاہد شفیق طیب،چیئرمین رائٹرز گروپ،لاہور پریس کلب)۔۔

(زاہد شفیق طیب کے کھلے خط کے مندرجات سے عمران جونیئرڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں