لاہور پریس کلب اور لنکن یونیورسٹی کالج ملائشیاکے مابین ممبران اور ان کے بچوں کو یونیورسٹی میں داخلہ لینے پرفیسوں میں پچاس فیصد رعایت دینے کا معاہدہ طے پاگیاہے۔لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور لنکن یونیورسٹی کالج ملائشیا لاہورکیمپس کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر عرفان شہزاد نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبران گورننگ باڈی عالیہ خان ، رضا محمد ، نفیس احمد قادری ،لائف ممبر امین حفیظ، سابق فنانس سیکرٹری شیراز حسنات ، عمرشریف ، صداقت مغل ، ذوالفقارشاہ ، عرفان راجپوت ، لنکن یونیورسٹی کالج ملائیشیا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان شہزاد و دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔ معاہدے کے مطابق یونیورسٹی میں بی ایس میڈیاسٹڈیز، بی ایس کمپیوٹرسائنسزاور بی بی اے ڈگریزمیں میں داخلہ دیا جائیگا، لنکن یونیورسٹی کالج ملائیشیالاہورکیمپس میں داخلہ لینے والے طلباءدوران تعلیم دوسرے سمسٹرکے بعد اپنی بقایا تعلیم یونیورسٹی کے آسٹریلیاکیمپس یا ملائیشیامیں بھی مکمل کرسکتے ہیں ، لنکن یونیورسٹی ملائشیا دنیا کی پہلی 32 معیاری اداروں میں شمار ہوتی ہے جہاں تعلیم دیگر انٹرنیشنل تعلیمی اداروں سے کم ترین فیسوں میں مہیاکی جاتی ہے۔معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لنکن یونیورسٹی کالج ملائشیا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان شہزاد نے کہاکہ انھیں لاہورپریس کلب آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، پریس کلب کسی بھی معاشرے میں آنکھ کا درجہ رکھتے ہیں جو خاص و عام کومعاشرتی صورتحال سے آگاہ رکھتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ لنکن یونیورسٹی کالج ملائشیا کے دوانٹرنیشنل کیمپس آپریشنل ہیں اور یہ پاکستان کا اعزاز ہے کہ دنیاکی بہترین یونیورسٹی نے لاہورمیں بھی اپناکیمپس بناکر باقاعدہ تعلیم دینے کا آغاز کردیاہے اور بین الاقوامی معیار کی تعلیم بہت کم فیس میں دی جائے گی اور طلباءکویہ سہولت بھی ہوگی کہ وہ پاکستان کیمپس میں دوران تعلیم دوسرے سمسٹرکے بعد ملائشیامیں یاآسٹریلیاکیمپس میں بھی باآسانی بقیہ سمسٹرزکی تعلیم مکمل کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ لنکن یونیورسٹی کالج ملائشیاکی یہ خاص بات ہے یہاں زیرتعلیم طلباءدوران تعلیم ادارے سے منسلک بین الاقوامی شہرت کے حامل بزنس اداروں میں عملی زندگی کا آغازبھی کرسکتے ہیں تاکہ جب وہ اپنی تعلیم مکمل کریں تو ان کے پاس تعلیم کے ساتھ تجربہ بھی ہو۔ صدر اعظم چوہدری نے لنکن یونیورسٹی کالج ملائشیا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان شہزاد کا معاہدہ کرنے پرشکریہ اداکیااور لائف ممبر امین حفیظ کامعاہدہ کرانے پران کی کاشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ امین حفیظ ایک بین الاقوامی شہرت کے حامل صحافی ہیں اورصحافیوں اور ان کے بچوں کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے معزز مہمانوں کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے ۔
اراکین اور ان کے بچوں کو فیسوں میں نصف رعایت۔۔
Facebook Comments