arakeen club ka sahafi colony mda ka dora

اراکین کلب کا صحافی کالونی ایم ڈی اے کا دورہ۔۔

کراچی پریس کلب کے ممبران نے صحافی کالونی ایم ڈی اے اسکیم ون ملیر کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایم ڈے اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران نے ممبران کو پلاٹس کے حوالے سے بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جواب دیئے۔ایم ڈی اے حکام نے بتایا کہ مستقبل قر یب میں کراچی کی زیادہ تر آبادی نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر منتقل ہو جا ئے گی اس لیے اس جگہ کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی کیونکہ اسکے ساتھ موجود لنک روڈ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو ملاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی اے میں مختلف یوٹیلیٹی اداروں کے ساتھ سروسز کی فراہمی کے لیے بات چیت جاری ہے جبکہ سیوریج اور برساتی پانی کی نکاسی کا سسٹم مو جود ہے اور پانی کی لائن بھی ڈالی جا رہی ہے جبکہ پانی کے ریزر وائر بھی موجود ہیں۔اس موقع پرصحافیوں کی طرف سے تجویز پیش کی گئی کہ جہاں صحافیوں کے پلاٹس موجود ہیں وہاں جرنلسٹ کالونی کا سائن بورڈ آویزاں کیا جائے جس سے ایم ڈی اے حکام نے اتفاق کیا۔آخر میں ایم ڈے اے حکام کی جانب سے پلاٹ ہولڈرز کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں