سینئر صحافی عقیل اے نجمی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سی ایریا لیا قت آباد کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا قبل ازیں سینئر صحافی عقیل اے نجمی پیر کی شام مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے انہوں نے 25سالہ صحافتی کیریئر میں متعدد اخبارات وجرائد میں خدمات انجام دیں انہوں نے پسماندگان میں دو بیوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہیں انکی نماز جنازہ نماز عشاءجامع مسجدانوار سی ایریا لیاقت آباد ڈاکخانہ میں اد کی گئی نماز جنازہ میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے مرحوم کے ساتھیوں دوست احباب نے شرکت کی مرحوم کو انکی وصیت کے مطابق انکی والدہ کی قبر میں سپردخاک کیا گیا مرحوم کی فاتحہ سوئم 4اگست بروز بدھ بعد نماز ظہر جامع عرفانیہ مسجد سی ایریا لیاقت آباد ڈاکخانہ میں ہوگی۔

Facebook Comments