aptech society par qabsze ki koshishen muqadma darj

ایپنک سوسائٹی پر قبضے کی کوششیں، مقدمہ درج۔۔

شہر قائد میں قلم کی طاقت سے سچ اور حق لکھنے والے میڈیا ورکرز کی جان اور مال بھی غیر محفوظ، میڈیا ورکرز سوسائٹیز پر مقامی لینڈ مافیا کی رال گرنے لگی مقامی بیجور سوسائٹی پر قابض شرپسند عناصر کی جانب ایپنک سوسائٹی پر قبضے کی کوششیں کی جانے لگی، صحافی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متصل ال پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ گلشنِ مجیب سیکٹر- 5A اسکیم 33 گلزار ہجری میں شرپسند عناصر کی جانب سے سوسائٹی کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا کے معتدد بار قبضے کی کوشش کی گئی، سوسائٹی کے اندر بنے گھروں کو ٹورا جانے لگا، مقامی لینڈ مافیا کے شرپسند عناصر کی طرف سے سوسائٹی کے عہدیداران کو خوف و ہراس کیا جانے لگا، اس سب واقعات کی معتدد بار  مقامی پولیس تھانہ سراب گوٹھ کو درخواست دی جاتی رہی لیکن پولیس حرکت میں نہ آئی، جب واقعات حد سے زیادہ تجاویز ہونے لگے تو قانون حرکت میں آیا اور 21-01-2022  بروز جمعہ کو ایف آئی آر درج کی گئی، اس واقعات سے قانون نافذ کرنے والے ادارے بےبس نظر آنے لگے، لینڈ مافیا کے شرپسند عناصر قانون سے طاقتور ہوگئے کراچی میں قانون کے محافظ سوالیہ نشان بن گئے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں