وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی جانب سے ایڈ ایشیا 2019 کے منتظمین کو مبارکبا د پیش کی گئی ہے۔ 31 ویں ایشین ایڈورٹائزنگ کانگریس کی آرگنائزنگ کمیٹی کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں اس سال کے آخر میں اس اہم تقریب کا انعقاد پاکستان کیلئے عزت اور فخر کا لمحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانگریس ناصرف خطے کے اندر اور باہر سے تخلیقی ذہن رکھنے والوں کو اکٹھا کرنے کا موقع فراہم کرے گی بلکہ وفدکے درمیان علم اور سیکھنے کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ فواد حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایڈورٹائزنگ کے کردار میں طرح طرح سے اضافہ ہوا ہے اور یہ صارفین کو ناصرف پسند کی پیشکش کرتا ہے بلکہ احساسات کو صورت دینے پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مارکیٹ پاکستان میں ایڈورٹائزنگ صنعت کو بہت زیادہ مواقع دیتی ہے اور ایڈ ایشیا بہت زیادہ آگے جائے گی۔
ایڈ ایشیا کے آرگنائزرز کو مبارک باد۔۔
Facebook Comments