پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی، سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم اور فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان نے آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائیز کنفیڈریشن (ایپنک) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے محمد صدیق انظر (چیئرمین)، دارا ظفر (سیکریٹری جنرل)، شکیل یامین کانگا (سینئر وائس چیئرمین) کلیم شمیم اور دیگر عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایپنک اخباری ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرتی ہے اور توقع ہے کہ ایپنک کے نومنتخب عہدیدار اپنی اس ذمہ داری پر بھرپور توجہ دیں گے اور ورکرز کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے یقین دلایا کہ وہ ایپنک کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔
Facebook Comments