سینئر صحافی کیلئے مدد کی اپیل۔۔

میاں محمد صدیق صاحب روز نامہ جنگ کوئٹہ میں سینئر سب ایڈیٹر ہیں۔گزشتہ سال یہ ریگولر ملازمت سے ریٹائرڈ ہو کر کنٹریکٹ پر آ گئے ۔یہ بلوچستان کے واحد صحافی ہیں جنہوں نے جنرل ضیا الحق کی آمریت میں کوڑوں کی سزا پائی ۔اس کے علاوہ مختلف صحافتی تنظیموں میں صدور جنرل سیکرٹریز سمیت اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں ۔چند ماہ قبل  ان کے گردے خراب ہو گئے اور ڈائیلاسز اسٹارٹ ہو گئےپھر ان کے پیھپھڑوں میں  پانی آ گیا جس کا علاج صرف آغا خان ہسپتال کراچی میں ہی ممکن تھا ادارے نے بھی مقررہ میڈیکل حد میں رہتے ہوئے ان کا علاج و معالجہ کرایا لیکن دس لاکھ سے زائد تا حال ان کے علاج و معالجے پر خرچ ہو چکے اور اب  ان کے اہلخانہ میں استطاعت نہیں ۔۔۔وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں موت و زندگی کی جنگ لڑ ر ہے ہیں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے 50ہزا ر کی امداد کی ۔لہذا آپ سے گزارش ہے کہ اپنے پیج پر ان کے علاج و معالجے میں مدد کی اپیل شائع کر دیں تو شاید ان کی کچھ داد رسی ہو سکے ۔ان کے بچے کا بینک اکائونٹ اور موبائل نمبر ذیل ہے۔۔۔

بلال صدیق

02297900055401

حبیب بینک لمیٹڈ ‘جناح روڈ کوئٹہ

موبائل فون نمبر

03337872422

Mian Muhammad Siddique

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں