APP ke retired mulazimeen ki pension 7 saaal se nahi barhi

اے پی پی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن 7 سال سے نہیں بڑھی۔۔

قومی خبر رساں ادارے اے پی پی میں سب سے زیادہ طویل عرصہ تک چیف رپورٹر انگلش نیوز سروس اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر نیوز کے اہم عہدوں پر تعینات رہنے والے سینئر صحافی اور اے پی پی ریٹائر ملازمین کی ایسوسی ایشن کے روح رواں محترم جاوید اختر  نے جمعرات کو اے پی پی یونین آفس کا دورہ کیا اور اے پی پی کے نو منتخب عہدیداروں کو الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ، انہوں نے پینشنرز کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ریٹائر ملازمین کی پنشن میں 2018 کے بعد سے کوئی اضافہ نہیں لگا ہے، امید ہے اے پی پی ایمپلائز یونین حاضر سروس ملازمین کے ساتھ ساتھ ریٹائر ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی – جس پر نو منتخب صدر طارق محمود چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے محترم جاوید اختر صاحب کو یقین دلایا کہ پینشنرز کے مسائل کو بھی اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصہ بنائیں گے ، انہوں نے یونین آفس آمد پر جاوید اختر صاحب کے ساتھ اظہار تشکر بھی کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں