peca act imran khan ka qanoon hai

اے پی پی کے گیارہ ڈیجیٹل میڈیا سینٹرزکے قیام کا فیصلہ۔۔

وزیراعظم عمران خان نے  وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا مختصر دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کو ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے حوالے سے بریف کیا۔ اس مربوط پالیسی کے تحت قومی نشریاتی اداروں کو بتدریج ڈیجیٹائز کردیا جائے گا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں جدید سہولیات سے آراستہ اے پی پی کے 11 ڈیجیٹل میڈیا سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد، ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل منیجر عمران غزالی اور ونگ کے دیگر افسران نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کو سراہا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں