اے پی پی ایمپلائز یونین سندھ کی سی بی اے کے لئے الیکشن کا انعقاد ریڈیو پاکستان میں واقع اے پی پی کراچی بیورو کے آفس میں ہوا جس میں ملازمین کے ہر دلعزیز پینل ڈیمو کریٹس نے تیرہ میں سے گیارہ نشستیں جیت کر فتح حاصل کی واضح رہے کہ گزشتہ سات سال سے الیکشن تعطل کا شکار تھے ڈیمو کریٹس پینل کے ساتھیوں نے بھرپور جدوجہد کی اور الیکشن کا ماحول بنایا کراچی حیدرآباد لاڑکانہ سکھر کے ملازمین نے ڈیموکریٹس پینل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جیت کے بعد نومنتخب صدر صلاح الدین عباسی نے کہا کہ ہم ملازمین کے حقوق کے لیے موثر کردار ادا کریں گے ہم پورے پاکستان میں ملازمین کے لیے مساوات و برابری کی پالیسی کا نفاذ چاہتے ہیں نومنتخب جوائنٹ سیکریٹری صاحب خان اوڈھ نے کہا کہ الیکشن کے بعدبھی اخوت کی فضا قائم رہے گی ہم مل جل کر چلیں گے نومنتخب خزانچی فہیم احمد نے کہا کہ تمام یونین ممبرز کا مشکور ہوں کہ ہمیں عزت بخشی ہم انشاءاللہ آپ کے مینڈیٹ کا مان رکھیں گے اس موقع پر معروف رئیل اسٹیٹ بزنس مین بخاری گروپ آف کمپنیز کےسی ای او سید امتیاز الحق بخاری نو منتخب باڈی کو مبارکباد دینے اے پی پی کراچی بیورو پہنچے انہوں نے کابینہ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی انہوں یونین کے نو منتخب ارکان کو یقین دلایا کہ ان کا تعاون یونین کو حاصل رہے گا،