chor masjid ke bahar se sahafi ki bike le bhagay

اے پی پی کرپشن کیس، 3 ملزمان گرفتار۔۔

اے پی پی کرپشن کیس میں نامزد ملزمان کی  ضمانت قبل از گرفتاری   کی درخواستیں خارج ہونے پرایف آئی اے نے3ملزمان کو   گرفتار  کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔ اس موقع پر اے پی پی کے لیگل ایڈوائزر سنئیر قانون دان سردار یعقوب مستوئی ایڈوکیٹ  عدالت میں پیش  ہوئے جبکہ  ایف آئی اے کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز ملک پیش ہوئے۔  سردار یعقوب  مستوئی ایڈوکیٹ نے  موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی تھیں تاہم ملزمان فرار  ہو گئے تھے ،ملزمان نے کرپشن کے ذریعے قومی خبررساں ادارے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے لہذا ملزمان کی درخواست ضمانت منسوخ کی جائے ۔عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر نے کا حکم جاری کردیا ۔ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کے بعد ملزمان سابق  پراجیکٹ ڈائریکٹرغواث خان ،سعد مدثر اورسابق چیف کمپیوٹرانجینئر مصور عمران کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں