آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے مجیب الرحمن شامی سے اے پی این ایس گورنمنٹ پریس ریلیشن کمیٹی کی بطورِ چیئرمین سربراہی کرنے اور محمد اسلم قاضی سے ثالثی / تنازعات کمیٹی کا چیئرمین بننے کی درخواست کی ہے۔ کمیٹیوں کے نامزد ارکان درج ذیل ہیں۔ گورنمنٹ پریس ریلیشنز کمیٹی کے چیئرمین مجیب الرحمن شامی، نائب چیئرمین سرمد علی، ارکان میں ناز آفرین سہگل لاکھانی، امتنان شاہد، محمد اسلم قاضی، ایس ایم منیر جیلانی، شہاب زبیری جبکہ آربیٹریشن کمیٹی /تنازعات کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلم قاضی، نائب چیئرمین آصف زبیری اور ارکان میں ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سرمد علی شامل ہیں ۔
Facebook Comments