akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

اے پی این ایس میڈیا پالیسی کے خلاف مہم چلائے گی۔۔

آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس 14مارچ کو کراچی میں ہوگا اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے حمید ہارون کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس منعقدہ اسلام آباد کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس 14مارچ 2020ء کو اے پی این ایس ہائوس کراچی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سوسائٹی کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔جنرل کونسل سال 2020-2021؁ء کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرے گی جو اگلے سال کیلئے سوسائٹی کے عہدیداران منتخب کریں گے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے میڈاس گروپ کے ذمہ واجبات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر غور کیا اور متفقہ طور پر اے پی این ایس اور میڈاس گروپ کے مابین واجبات کی ادائیگی کے مجوزہ معاہدے کی منظوری دی ۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک اشتہاری مہم جاری کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ذریعے سینٹر لائزڈ میڈیا پالیسی کے اخباری صنعت پر اثرات اور پرنٹ میڈیا کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث درپیش بحران پر رائے عامہ ہموار کی جائے گی۔ایگزیکٹو کمیٹی نے صوبائی اور کیپٹل کمیٹی کی سفارش پر ایسوسی ایٹ ممبر شپ کی درخواستوں پر غور کیا اور روزنامہ پاہنجی اخبار کراچی ، روزنامہ وقت کوئٹہ ،روزنامہ عبادت رحیم یار خان ، ماہنامہ ہیلو پاکستان اسلام آباد ، روزنامہ وادی گلگت ،روزنامہ پاکستان پوائنٹ اور روزنامہ کنٹری نیوز اسلام آباد کو ایسو سی ایٹ ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا ۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں