apns award

اے پی این ایس کے  نئے عہدیداران کا انتخاب۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس بدھ کو حمید ہارون کی صدارت میں اے پی این ایس ہائوس کراچی میں منعقد ہوا جس میں سال 2021-22ء کے لئے مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب ہوا۔ مجلس عاملہ نے سرمد علی (روزنامہ جنگ) صدر، جمیل اطہر قاضی (روزنامہ تجارت) سینئر نائب صدر، شہاب زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر) نائب صدر، ناز آفرین سہگل لاکھانی (روزنامہ ڈان) سیکرٹری جنرل، محسن بلال (روزنامہ اوصاف) کو جوائنٹ سیکرٹری اور اویس خوشنود (روزنامہ صحافت) کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا۔ اس سے قبل جنرل کونسل نے سال 2021-22ء کے بلامقابلہ منتخب ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی انتخاب کیا۔ سالانہ اجلاس عام صدر حمید ہارون کی زیرصدارت کورونا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اے پی این ایس ہائوس کے لان میں منعقد کیا گیا سالانہ اجلاس نے سال 2019-21ء کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور 2019ء اور 2020ء کے سالانہ حسابات کی رپورٹ کی متفقہ منظور دی۔ جنرل کونسل میں پورے ملک سے 146؍ ارکان نے شرکت کی جنرل کونسل نے شمائلہ ماتری دائود کو چیف الیکشن کمشنر، ناصر داد بلوچ اور ممتاز علی پھلپھوٹو پر مشتمل ایک الیکشن کمیشن تشکیل دیا۔ الیکشن کمیشن نے سال 2021-22ء کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے۔ مندرجہ ذیل اراکین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ کراچی روزنامہ نشستیں:روزنامہ آغاز، روزنامہ بزنس ریکارڈر، روزنامہ دیانت، روزنامہ ڈان، روزنامہ جسارت اور روزنامہ جدت۔ لاہور روزنامہ نشستیں:روزنامہ جنگ، روزنامہ خبریں، روزنامہ تجارت، روزنامہ دنیا، روزنامہ ابتک اور روزنامہ پاکستان۔ راولپنڈی اسلام آباد روزنامہ نشستیں:روزنامہ اوصاف اسلام آباد اور روزنامہ صحافت اسلام آباد۔ بلوچستان روزنامہ نشستیں:روزنامہ عوام کوئٹہ اور روزنامہ مشرق کوئٹہ۔ خیبر پختونخوا روزنامہ نشستیں:روزنامہ مشرق پشاور اور روزنامہ وحدت پشاور۔ سندھ ماسوائے کراچی روزنامہ نشستیں:روزنامہ کلیم سکھر اور روزنامہ کاوش حیدرآباد۔ پنجاب ماسوائے لاہور/راولپنڈی/ اسلام آباد روزنامہ نشستیں:روز نامہ آفتاب ملتان، روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد اور روزنامہ پیغام فیصل آباد۔ جنرل نشستیں میٹرو پولیٹن روزنامے:روزنامہ سٹی 42لاہور اور روزنامہ پاکستان آبزرور اسلام آباد ۔ جنرل نشستیں(ریجنل روزنامے):روزنامہ ہلچل حیدرآباد اور روزنامہ سیادت بہاولپور۔ جرائد نشستیں: ماہنامہ نئے افق کراچی، ماہنامہ دستک کراچی، ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی اور ماہنامہ نیا رخ کراچی۔ نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد (پنجاب/خیبر پختونخوا) نشست:ماہنامہ سینٹر لائن اسلام آباد۔ نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد (سندھ/ بلوچستان) نشست:پندرہ روزہ عبرت میگزین حیدرآباد۔ نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد (جنرل) نشست:ماہنامہ کرکٹر کراچی۔ مجلس عاملہ نے متفقہ طورپر روزنامہ نوسج کراچی کو خواتین ناشرین کی نشست پر منتخب کیا۔ نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اراکین نے سبکدوش ہونے والے صدر حمید ہارون کی اخباری صنعت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس سے قبل سوسائٹی کی غیر معمولی جنرل کونسل نے صبح ایک اجلاس منعقد کیا اور ایک خصوصی قرارداد منظور کی جس کے تحت سال 2020-21کی وبا کی وجہ سے سالانہ اجلاس عام کا انعقاد نہ ہونے کی تلافی کرتے ہوئے اس دوران کئے جانے والے اقدامات اور فیصلوں کی توثیق کی گئی۔علاوہ ازیں سینیٹر شبلی فراز نے اے پی این ایس کے نو منتخب صدر سرمد علی کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے ناز آفرین کو سیکرٹری جنرل،جمیل اطہر قاضی کو سینئر نائب صدر ،شہاب زبیری نائب صدر ،محسن بلال اور اویس خوشنود کو جوائنٹ اور فنانس سیکرٹریز منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران کا انتخاب ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور میڈیا انڈسٹری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے، آزادی اظہار کے بنیادی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں،آئین پاکستان کا آرٹیکل 19 اظہار رائے کی آزادی کو تحفظ فراہم کرتاہے، ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لئے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ترقی اور میڈیا صنعت کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات سمیت مشترکہ کاوشوں کو آگے بڑھائیں گے، امید ہے نومنتخب عہدیداران صحافتی برادری اور میڈیا کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں