آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے اے پی این ایس ایڈورٹائزنگ ایوارڈز اور اے پی این ایس جرنلسٹ ایوارڈز کیلئے شرکاء کیلئے انٹریز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ، شرکاء اپنی انٹریز 27جنوری کی بجائے 3فروری تک جمع کرواسکتے ہیں۔ سرمد علی نے جرنلسٹ اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کی انٹریز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے کہا ہے اشتہاری ایجنسیوں اور صحافیوں کی درخواست پر تاریخ کو آگے بڑھایا گیا ہے تاکہ اے پی این ایس ایوارڈز میں زیادہ سے زیادہ شرکاء حصہ لے سکیں۔سیکرٹری جنرل نے تمام شرکاء کو اپنی انٹریز 3فروری تک جمع کروانے کی درخواست کی ہے۔
Facebook Comments