آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے زیر اہتمام 24 ویں سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوارڈ یافتگان میں ایوارڈ تقسیم کئے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون ان کے ساتھ کھڑے تھے جبکہ اے پی این ایس کے جنر ل سیکرٹری سرمد علی نامزد افراد کے ناموں کا اعلان کر رہے تھے ، لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ بزنس ریکارڈر کے ارشد زبیری ، ڈیلی سندھ کے اسلم قاضی چیف ایڈیٹر ڈیلی سندھ نیوز ، جاوید جبار ، ڈان نیوز کے سلیم عاصمی ، مسز مقصودہ ،آئی اے رحمان ، جمشید قریشی اور ڈیلی وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر سید سفید شاہ کو دیا گیا ، گولڈ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ڈیلی آغاز کے بلا ل فاروقی ، اخبار جہاں کی سعدیہ شریف ، بزنس رپورٹ فیصل آباد کے ہمایوں طارق ، ڈیلی ڈان کراچی کی مس ناز آفرین ، ڈیلی غریب فیصل آبا د حمزہ تنویر، ڈیلی عبرت حیدر آباد قاضی اسد عابد، ماہانہ انویسٹمنٹ مارکیٹنگ پروفیسر ایس بی حسن ، ڈیلی جنگ کراچی کی عظمیٰ رضوی ، ڈیلی کلین سکھر کےجاوید مہر شمسی ، ڈیلی ملت فیصل آباد کے سردار عابد علیم ، ڈیلی ملت گجراتی کراچی کے ایاز دائود ، ڈیلی نوائے وقت لاہور کی ایڈیٹر ان چیف رمیزہ مجید نظامی، ڈیلی پیغام کے ایس ایم منیر جیلانی ، ڈیلی سعادات کے یاورخلیف سیفی ، ماہانہ سیارہ ڈائجسٹ لاہور کے امجد رائوف خان ، ڈیلی تجارت لاہور کے جمیل اطہر ، ماہانہ اردو ڈائجسٹ کے الطاف حسین قریشی ، ڈیلی وفاق لاہور کے ابرار مصطفیٰ ، ماہانہ زیب النسا ء لاہور کی زیب النسا ء ، 50 سال مکمل کرنے والی اشتہاری کمپنیوں میں ایم ایس ایڈارٹس کراچی کے غالب منصور ، میسرز ایڈ کام کے عدنان سید ، میسرز بونڈ ایڈوائرٹائزنگ کمپنی کی مسز سیما جعفر ، میسرز جی ایچ تاویر اینڈ کو ، میسرز انٹر نیشنل ایڈ وارٹائزنگ کراچی مسز روباب حیدر ، میسرز اوکٹاپس کے وقار ایچ حیدری ، میسرز لائو اینڈ رائوف کراچی کے عامر خواجہ ، میسرز مین ہیٹن انٹر نیشنل کےشمیم احمد، میسرز نیشنل ایڈ ورٹائزر اور میسرز ایس وی ایڈ وائر ٹائزنگ کے منظور زیدی ،بیسٹ کالم ایوارڈ انگلش ڈیلی ڈان کراچی کے خرم حسین ، بیسٹ کالم اردو نوائے واقت لاہور کے ریاض حسین سید ، علاقائی زبانوں کے حوالے سے بیسٹ کالم ڈیلی عوامی آواز کے علی محمد میمن ،بیسٹ فیچرز انگلش نیوز لائن کراچی کے علی بھٹو، بیسٹ فیچرز اردو جنگ ملتان کی شگفتہ بلوچ اور ڈیلی جنگ کراچی محمد اکرام ، بیسٹ انویسٹی گیٹو رپورٹ ڈیلی ڈان کراچی کے زائد جعفر ،بیسٹ انوائر منٹل رپورٹ ڈیلی جنگ کراچی کی رضیہ فرید ، فیسٹ بزنس اکنامک رپورٹ ایوارڈ ماہانہ نیوز لائن ماہ نور مسعود فاروقی اور ڈیلی ڈان کراچی مس زوفین ٹی ابراہیم ، بیسٹ کارٹون ایوارڈ محمد ظہور ڈیلی ڈان اسلام آباد اورڈیلی جنگ کراچی کے خالق خان پاکی،بیسٹ فوٹو گرافر ایوارڈڈیلی ڈان لاہور سید مرتضیٰ علی، بیسٹ کور اسٹوری نیوز لائن کراچی علی بٹھو، بیسٹ بزنس پرفارمنس ایوارڈ میڈاس کے انعام اکبر ، اسپیشل بزنس پرفارمنس ایوارڈ میڈاس کے اسد انعام تیسرا انعام اسپیشل بزنس ایوارڈ میڈاس اعجاز خان کوملا ، بیسٹ بزنس پرفارمنس ایوارڈ سلور بریگیڈیئر ذوالفقار ریحان ، بیسٹ بزنس ایوارڈ کانسی امجد کباڈیہ ، اسپیشل بزنس پرفارمنس ایوارڈ اوکٹاپس کے ندیم کبیر ،کلائنڈ بیسٹ ایواڈزبحریہ ٹائون کی نادیہ ظہور ، بیسٹ سرکاری کلائنٹ نیشنل بنک کے سید خرم حسین ، بیسٹ کریٹو ایوارڈ جمال میر ، بیسٹ ڈیزائن ایوارڈ احمد کباڈیہ ،بیسٹ کمپین ایوارڈ جمال میر، بیسٹ پبلک سروس کمپین ایوارڈ مسٹر شمیم احمد اور تعلقات عامہ کا بہترین ایوارڈ مسٹر جاوید اقبال کو دیا گیا جبکہ سرپرائزنگ ایوارڈ اے پی این ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر اے طاہر کو دیا گیا ، تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی اے پی این ایس کے سالانہ کھانے سے تواضع کی گئی ، تقریب میں اخباری مالکان ، سینئر صحافیوں ، اشتہاری کمپنیوں کے مالکان ،شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ سرکاری اور غیر سرکاری پی آر اوز اور وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے شرکت کی۔
اے پی این ایس ایوارڈ کی سالانہ تقسیم ایوارڈ تقریب۔۔۔
Facebook Comments