اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ شوبز سے میری بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی ، مجھ سے باربار یہ پوچھا جاتا ہے کہ میں کب شوبز میں واپس آرہی ہیں لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ شوہر نے شوبز میں کام کرنے پر پابندی عائد نہیں کی میں اپنی مرضی سے شوبز میں کام نہیں کر رہی ۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے بیوٹی پارلر اور فیشن ڈیزائننگ کا اپنا چھوٹا سابزنس شروع کر رکھا ہے اور میری ساری توجہ اپنے گھر کے ساتھ اس بزنس پر مرکوز ہے ۔ جب دل نے چاہا تو کام کرلوں گی اور اب میری پہلی ترجیح چھوٹی سکرین ہو گی۔

Facebook Comments