ایپنک متحد، تمام دھڑے ایک ہوگئے۔۔

آل پاکستان نیوزپیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک ) رہنماﺅں نے دونوں دھڑے کی تقسیم ختم کرکے ایک ایپنک کے قیام کی منظوری دے دی۔ایپنک کی یو نیفکیشن اور اتحاد کا فیصلہ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کے صدر عدنان شوکت اور ڈان نیوز سی بی اے لاہور کے صدر اصغر خان ،ایم ڈبلیو اواسلام آباد /راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شیخ وحید ،سینئر صحافی و تجزیہ نگار اور پی ایف یوجے ایف ای سی کے رکن  مظہر عباس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان ،جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کاشمیری کی باہمی کوششوں کی بدولت ایف ای سی کے اجلاس میں صدر پی ایف یوجے افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل  ارشد انصاری و دیگر پاکستان بھر کی یوجیز کی منظوری سے طے پایا۔میڈیا ملازمین کے بڑھتے مسائل اور ملازمین کی اداروں سے جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں غیر ضروری تاخیر جیسے درپیش چیلنجز کو دیکھتے ہوئے پاکستان بھر کے میڈیا ورکرز نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔جنگ ایمپلائز یونین کراچی کے جنرل سیکرٹری شکیل یامین کانگا ، دی نیوز ایمپلائز یونین کے صدر سعید پاشا اور جنرل سیکرٹری دارا ظفر ، ہیرالڈ ایمپلائز یونین کراچی کے کاشف ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کراچی کے چیئرمین محمدعرفان علی ، جنرل سیکرٹری عبیداللہ ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری وحید شیخ و دیگر رہنماﺅں مرزا عمران بیگ ، منصور یوسف ، سید صابر علی ، امت ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری ندیم محمود اور دونوں ایپنک میں شامل ملک گیر ٹریڈ یونینز بشمول جنگ ایمپلائز یونین کراچی،دی نیوز ایمپلائز یونین کراچی، جاوید پریس ایمپلائز یونین کراچی، ہیرالڈ ایمپلائز یونین کراچی، ڈان ایمپلائز یونین لاہور، امت ایمپلائز یونین کراچی، قومی اخبار ایمپلائز یونین کراچی، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن، کراچی اے پی پی، ایمپلائز یونین کراچی، ڈان ایمپلائز یونین اسلام آباد ، جنگ ایمپلائز یونین لاہور ، جاوید پریس یونین لاہور ،نوائے وقت ایمپلائز یونین لاہور ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور ، جنگ ایمپلائز یونین پنڈی/اسلام آباد ، دی نیوز ایمپلائز یونین پنڈی/اسلام آباد ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اسلام آباد ، جنگ ایمپلائز یونین کوئٹہ ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن گوجرانوالہ ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن فیصل آباد اور قومی اخبار ایمپلائز یونین کراچی نے متفقہ طور پر ایپنک کے آئین میں ضروری ترامیم کیلئے آئینی کمیٹی کی تشکیل اور ایک غیر جانبدار الیکشن کمیٹی کے زیرنگرانی ایپنک کے الیکشن منعقد کر نے پر اتفاق کیا ۔آئینی کمیٹی 30 اگست تک اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور تمام ٹریڈ یونینز کے منتخب نمائندوں سے منظوری لی جائےگی ، ایپنک کے تمام ممبران نے باہمی مشاورت کے بعد ایپنک کی دونوں باڈیز کے تمام عہدے اگلے الیکشن تک منسوخ کر کے تنظیمی امور کو آگے بڑھانے کیلئے دارا ظفر اور محمد عرفان علی کو ایپنک کی نمائندگی کے اختیارات دیئے گئے جوایم ڈبلیو او لاہور اسلام آباد/راولپنڈی ، پی ایف یوجے اور دیگرتنظیموںکیساتھ مشاورت کر کے تنظیمی معاملات آگے بڑھائیں گے ۔دونوں باڈیز کے تمام ساتھی اس فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے ، کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ممبر کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اسلام آباد /راولپنڈی ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور ، ڈان نیوز سی بی اے یونین لاہور کی قیادت کا لاہور میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے ) کراچی ،یونین آف جرنلسٹ ( کے یو جے ) کی اپینک دھڑوں کی تقسیم کو ختم کرانے کو خوش آئند قرار دیا گیا۔اجلاس میں میڈیا ورکرز آگنائزیشن لاہور کے صدر عدنان شوکت ،میڈیا ورکرز آگنائزیشن اسلام آباد/راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شیخ وحیداور ڈان نیوز سی بی اے لاہور کے صدر اصغر خان ودیگر نے شرکت کی اور امید ظاہر کی کہ اپینک کے نمائندے صحافیوں / میڈیا ورکرز کی فلاح بہبود کےلئے ماضی کی طرح کردار ادا کریگی۔اجلاس میں پی ایف یو جے کی قیادت خصوصاً افضل بٹ صاحب ، جنرل سیکرٹری ارشد انصاری ، مظہر عباس ، لالہ اسد پٹھان ، ناصر زیدی ، شہزادہ ذوالفقار ، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر طاہر حسن ، جنرل سیکرٹری راجہ لیاقت اپینک کے نمائندے محمد عرفان علی ، شکیل کانگا ، ڈارا ظفر ، منصور ملک ، عبید بھائی ، منصور بیگ ، عمران بھائی ، اصغر خان ودیگر ساتھیوں کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا۔اجلاس میں ایف ای سی کے فیصلوں کی مکمل تائید کی گئی اور ان فیصلوں پر عملدرآمد کےلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں