اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ تعلق اور بریک اپ کے تنازعے کے بعد پہلی بار اپنی زندگی کے متعلق لب کشائی کی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہانیہ عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ کس طرح اس مبینہ بریک اپ کے بعد ان کی شخصیت میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے اور کس طرح وہ پہلے سے زیادہ محتاط ہو گئی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ”میں کبھی بھی اتنی خودغرض نہیں رہی کہ دوسروں پر خود کو ترجیح دوں۔ یہی وجہ تھی کہ اس تنازعے میں سوشل میڈیا پر مجھے جس قدر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اس کے بعد میرے اندر کئی تبدیلیاں آئیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ جب نئے اداکار انڈسٹری میں قدم رکھتے ہیں، وہ شہرت کے لیے تیار نہیں ہوتے، ان کی تربیت نہیں ہوتی کہ اچانک ملنے والی شہرت کو انہوں نے کس طرح ہینڈل کرنا ہے، لہٰذا لوگ ذاتی تجربے یا غلطی سے ہی سیکھتے ہیں۔ایسا ہی کچھ میرے ساتھ بھی ہوا۔ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے تعلقات کو میڈیا پر نہ لائیں کیونکہ اگر آپ کا تعلق نہیں چل پاتا اور آپ الگ ہوجاتے ہو، تو اس کے متعلق لوگوں کو وضاحتیں دینا ممکن نہ ہو گا۔ آپ ہر کسی کو مطمئن نہیں کر پائیں گے اور نتیجہ آپ پر تنقید کی صورت میں نکلے گا، حتیٰ کہ انڈسٹری کے لوگ بھی آپ کو شک کی نگاہوں سے دیکھنے لگیں گے۔
![adakara hania amir bemaar zehni tanao ka shikaradakara hania amir bemaar zehni tanao ka shikar](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/10/hania-amir-800x320.jpg)
اپنے تعلقات میڈیا پر نہ لائیں، ہانیہ عامر کا مشورہ۔۔
Facebook Comments