اداکارہ و میزبان عفت عمر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے خرچے پر 10 مستحق افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی کوروناویکسین لگوائیں گی۔عفت عمر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کورونا ویکسین لگوائی تھی جس سے متعلق اُن کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ان ویڈیوز اور تصویروں کا سامنے آنا تھا کہ انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے عفت عمر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا۔عفت عمر پر تنقید کرتے ہوئے مداحوں، فالوورز کا کہنا تھا کہ وہ یوں تو حکومت پر بہت تنقید کرتی ہیں مگر خود انہوں نے مفت کی ویکسین لگوا کر بزرگوں اور غریب عوام کا حق مارا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید میں کہنا تھا کہ ’عفت عمر نا تو 60 سالہ بزرگ ہیں اور نا ہی پیرا میڈیکل اسٹا ف، انہوں نے مفت ویکسین کیسے لگوالی۔جس پر عفت عمر کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا تھا کہ ’وہ اپنے اس عمل پر شرمندہ ہیں۔
