پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سینئر صحافی سلیم صافی کی بلاول بھٹواورسعید غنی کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے دوران لی گئی عمرے کی تصویر شیئر کر دی اور طنز کرتے ہوئے لکھا”تیریاں ایہو گلاں تے مینوں کدرے جان نہیں دیندیاں “۔ان کی اس ٹوئیٹ پر سینئر صحافی نے بھی خاموشی توڑی اور اپنے سفر کے فضائی ٹکٹ شیئرکرتے ہوئے ساری تفصیلات بتادیں،ساتھ میں یہ بھی کہا کہ خود کو اس دوران سیاست سے الگ رکھنا چاہتا تھا لیکن آپ نے مجبور کیا، اس وضاحت کے علاوہ باقی باتیں پاکستان واپسی پر ہوں گی ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے تصویر کیساتھ سینئر صحافی سلیم صافی کا ٹویٹ شیئر کیاجس میں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کی تھی کہ شہباز شریف دورہ سعودی عرب پر کئی درجن افراد پر مشتمل قافلہ اور اتحادیوں کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں ،یہ میزبان ملک کو بھی اچھا نہیں لگتا، یہ کسی صورت مناسب نہیں، سرکاری دوروں کے نام پر عمرے کرنے کا یہ سلسلہ بھی ختم ہونا چاہیے ۔اس ٹویٹ کے سکرین شاٹ کے ساتھ شہباز گل نے اب سلیم صافی کی پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ عمرہ کی تصویر کی ۔ شہباز گل نے ٹویٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ استعمال کیا الیکشن کراو پاکستان بچاو۔شہباز گل کے ٹویٹ کے جواب میں سلیم صافی نے جواب دیا کہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے ذاتی پروگرام پر فیملی سمیت آیا ہوں ،کعبہ اللہ کے اندر جانا والدہ کی شدید خواہش تھی ،میں نے یہ عمرہ انکی ایصال ثواب کی نیت سے کیا ہے ۔2سال قبل سعودی سفیر نواف المالکی اور کچھ دوستوں سے بات کی تھی اب ان کی عنایت اور اللہ کے کرم سے مجھے اور اہلیہ کو یہ سعادت نصیب ہوئی ۔سلیم صافی نے ٹویٹ میں اپنی ہوائی ٹکٹ اور ہوٹل بل بھی ساتھ شیئر کیا ہے ۔سلیم صافی نے مزید لکھا کہ میں اس پاک سرزمین پرکرکہتا ہوں کہ عمرے اور کعبے میں نوافل کے سلسلےمیں کسی حکومتی شخصیت سےکوئی بات نہیں ہوئی۔میں نےچونکہ وزیراعظم کےبڑےوفدکی مخالفت کی تھی، یوں بھی ان سےمددلینےکااخلاقی جواز نہیں رکھتاتھا۔اب کےبارکعبےکادروازہ ترک صدر طیب اردگان اور وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف کےلئےتھا۔اسلئے سعودی سفیرنےاس میں ہمارانام ڈال دیا۔سلیم صافی نے ایک اور ٹویٹ شیئر کیا اور کہا کہ جہاں تک بلاول صاحب کے ساتھ تصویر کا معاملہ ہے تو وہاں درجنوں کیمروں سے تصاویر اور ویڈیوزبن رہی تھیں ، میرے یا میری اہلیہ کے موبائل سے کوئی تصویر بنی ہے اور نہ میں نے شیئر کی ہے ۔میں عمرے کے دوران پاکستانی سیاست سے دور رہنا چاہتا تھالیکن آپ نے مجبور کیا ،باقی باتیں انشاللہ وطن واپسی پر ہوں گی ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)