معروف اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے آج تک خود اپنا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا۔نادیہ افگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کی جانب سے ایڈٹ کی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔یہ ویڈیو مشہور ڈرامے ’سنو چندا‘ سے نادیہ افگن کے کردار ’شہانا‘ کے دلچسپ اور مزاحیہ انداز کی جھلکیوں پر مبنی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ آپ سب کے لیے حیران کُن بات ہو سکتی ہے لیکن میں نے آج تک ’سنو چندا‘ نہیں دیکھا، بس آج ہی اس ویڈیو میں اس ڈرامے کے کچھ حصّے دیکھے ہیں۔اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں نے اپنا کوئی ڈرامہ کبھی نہیں دیکھا، جب بھی کوئی ہدایت کار کسی سین کے بعد مجھ سے پوچھتا ہے کہ میں اپنا سین دیکھنا چاہتی ہوں تو میں ہمیشہ دیکھنے سے منع کر دیتی ہوں۔نادیہ افگن نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ کام کو اپنی پوری محنت سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میں اپنا کام خود کبھی دیکھ نہیں سکتی۔
![ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)