apne career mein aesi harkatein nahi dekhin

اپنے کیرئر میں ایسی حرکتیں نہیں دیکھیں، طلعت حسین۔۔

اینکر پرسن سید طلعت حسین کا کہنا ہے کہ ایک اپوائنٹمنٹ کیلئے جو حرکتیں اس مرتبہ کی جا رہی ہیں ، وہ انہوں نے  اپنے 30 سالہ کریئرمیں نہیں دیکھیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے کہا کہ ایک صحافی کے طور پر تین  دہائیوں سے زیادہ کے کام میں میں نے کسی اپوائنٹمنٹ کیلئے اس بار سے زیادہ جارحانہ اور بے  ڈھنگا مذاق کرتے ہوئے  کبھی نہیں دیکھا۔  انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی  مایوس کن، پریشان کن اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس وقت آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر جو افرا تفری پھیلی ہوئی ہے یہ ختم ہونے کے بعد ملک میں استحکام آئے گا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں