apna FM ke programming head mistefa

اپنا ایف ایم کے پروگرامنگ ہیڈ مستعفی۔۔

اپنا کراچی ایف ایم ایک سو سات کے پروگرامنگ ہیڈ نے استعفا دے دیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سینئر براڈ کاسٹر اجنبی (اجو بھائی) نے اپنا کراچی ایف ایم ایک سوسات کے ہیڈ آف پروگرامنگ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے باعث استعفی دے دیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ پروگرامنگ ہیڈ کے استعفے کی بڑی وجہ گزشتہ سات سال سے ادارے میں انکریمنٹ نہ ہونا اور مینیجمنٹ کا ہتک آمیز رویہ ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ یہ نجی ریڈیو چینل دوہزار تین سے چل رہا ہے، جب کہ کراچی کے علاوہ اپنا ایف ایم کے لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں بھی ریڈیو اسٹیشن ہیں۔ پپو کے مطابق مذکورہ ایف ایم چینل نہ صرف اپنی ساکھ کھو چکا ہے بلکہ دن بدن بزنس کم ہونے کے باعث مسلسل ڈاون سائزنگ کا شکار ہے۔ مینجمنٹ کے فرعونی رویہ کے باعث اسٹاف بہت تنگ ہے اور ہر کوئی جانے کے لئے پر تول رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں