anwar maqsood ke khilaf muqadmay kelikye darkhuast jama

انورمقصود کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست جمع۔۔

معروف ٹی وی اینکر اور مزاح نگار انور مقصود کے خلاف اندراج مقدمہ کےلئے تھانہ مزنگ میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں محمد رؤف کی جانب سے درخواست میں مئوقف اپنایا ہے کہ اپنے آفس میں بیٹھے سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھی جس میں ٹی وی اینکر انور مقصود کہہ رہے تھے کہ تمام فورسز میں پاکستان نیوی کے افسران کو غیرت مند سمجھتا ہوں جو ڈوب کر مر جاتے ہیں ۔ درخواست گزار نے مئوقف اپنایا کہ انور مقصود کے اس بیان سے کہ صرف افواج پاکستان کی تضحیک ہوئی ہوئی جو دن رات وطن کی حفاظت کےلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتی ہے بلکہ ان ہزاروں شہداء کے خاندانوں کی بھی تضحیک ہوئی ہے جن کی بیٹے مادر وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ درخواست گزار کہا کہنا ہے کہ انور مقصود کے اس بیان سے عام پاکستانی بھی دل برداشتہ اور شدید غم و غصہ میں ہے۔ الزام علیہ نے نہ صرف افواج پاکستان کی تضحیک کی بلکہ شہادت جیسے عظیم مرتبے کا بھی مزاق اڑا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار نے اپیل کی ہے کہ انور مقصود کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے سزا دی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں