kisi siyasi jamat se koi taluq nahi

انورمقصود کا ڈرامہ الحمرا میں ہوگا۔۔

جنگ اور جیوکے تعاون عظیم ڈرامہ نویس انور مقصود کا تھیٹر کل ماسٹر پیس ”ساڑھے 14اگست“27فروری سے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے پلیٹ فارم کی زینت بنے گا، ہدایتکار داور محمود اورساجد حسن نےکہاہے کہ ڈرامہ کی نمائش 22مارچ تک جاری رہےگی، ڈرامہ تحریر کرنے والے انور مقصور ٗ ڈرامہ نویسی میں ایک حوالے کے طور پر جانے جاتے ہیں، شاندار اداکاری،مناظر،سیٹ گویا ہر پہلو پر بے پناہ توجہ دی گئی ہے، نوجوان نسل انور مقصودکی کاوشوں کی بدولت تھیٹر کی طرف راغب ہو رہی ہے، کراچی اور اسلام آباد میں اس ڈرامے کے 150سے زائدکامیاب شو کرنے پر فخر ہے،اب زندہ دلانِ لاہور کے لئے ایک عظیم الشان پروڈکشن لے کر آئے ہیں،ڈرامہ میں پاکستان کے دور حاضر کے معاشرتی وسماجی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے،ماضی کے واقعات کو یاد کیا گیا ہے، اس ڈرامہ کے دو اہم اور نمایاں کرداربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ہندوستان کے بانی مہاتما گاندھی ٗ ہیں،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمرا ہمیشہ سے عظیم لکھاریوں کے لکھے ڈراموں کی پیش کش کی آماجگاہ رہا ہے جو ہمارے لئے فخر کا مقام ہے،یہ ڈرامہ یہاں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے گا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں