پنجاب اسمبلی میں ’’راہ حق پارٹی ‘‘ کے پارلیمانی لیڈر، ممتاز عالم دین اور رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق کا کہنا تھا کہ ہم ایک عرصہ سے دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کی جانب سے جعلی عاملوں اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف ایک آپریشن کیا جا رہا ہے ،جھوٹے عاملوں اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف تو آپریشن کیا جاتا ہے لیکن ایسے لوگ جنہیں دین کا کچھ پتا نہیں ہے اور وہ دین کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں،قرآن مجید کی نظر سے دیکھا جائے تو ایسے لوگ رمضان المبارک میں ٹی وی پر بیٹھ کر لو گوں کی ’رہنمائی ‘کے نام پر قتل سے بڑا جرم کر رہے ہیں ، ایسے لوگوں کو روکنا چاہئے اور اُنہیں بھی رمضان المبارک میں لوگوں کو دین سکھانے کی بجائے خود دین سیکھنا چاہئے کہ ہمیں دین کیا رہنمائی کرتا ہے ؟اس حوالے سے میں نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد بھی جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر سر عام ماہِ رمضان کے تقدس کی دھجیاں اڑانی بند ہونی چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ میں شوبز سے جڑے ہوئےلوگوں اور وہ جو دینی حلقوں سے وابستہ ہیں ان سے گذارش کرتا ہوں کہ خدا کے لئے پیسے کمانے کے سو طریقے ہو سکتے ہیں،پیسوں کے لئے اسلام کا مذاق اڑانا بند ہونا چاہئے ۔
رمضان ٹرانسمیشن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Facebook Comments