ایوان وزیراعظم نے دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کے خلاف پریس کونسل آف پاکستان میں ان کی خبر پر شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خبر کا عنوان تھا کہ کس نےوزیراعظم کو غلط معلومات فراہم کی کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 26ممالک سے معلومات کے تبادلے کیلئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی افتخار درانی نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصار عباسی کی خبر کی سرخی غلط تھی جس سے دل آزاری ہوئی۔ درانی نے کہا کہ یہ کہنا صریحاًغلط ہے کہ وزیراعظم کو غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا معیار بری طریقے سے گر چکا ہے اور صحافیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایشوز کو سمجھیں۔
Facebook Comments