ہم نیوز جسے ابھی لانچ ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا آئے روز مختلف خبروں کی زد میں رہتا ہے۔۔ اس کی مدر آرگنائزیشن ہم ٹی وی کانعرہ ہے کہ ہمارا ادارہ خواتین کے لئے بہترین ورکنگ ماحول فراہم کرتاہے لیکن ہم نیوز میں الٹ ہورہا ہے، پپو نے تازہ کیس سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ہم میوز کے سوشل میڈیا ڈیپارٹ میں ایک شفٹ انچارج سے بیس اگست بروز پیر اچانک استعفا لے لیاگیا جب پپو نے اس اچانک والے معاملے کی چھان بین کی تو انکشاف ہوا کہ موصوف کے خلاف ہراسمنٹ کا کیس ثابت ہوگیاتھا جس کے ٹھوس شواہد بھی ملے تھے۔۔ پپو کے مطابق موصوف سات شادیوں کے بعد بھی ایسی حرکتوں سے باز نہیں آئے، شواہد ملنے کے بعد ادارے نے ان سے استعفا لے کر فارغ کردیا۔۔پپو نے سوشل میڈیا ڈیپارٹ سے متعلق کئی مزید اہم انکشافات کیے ہیں جس میں وہاں ہونے والی لابنگ سمیت کئی ایسے معاملات ہیں جن سے متعلق ہم نیوز انتظامیہ کی بے خبری خود ایک سوالیہ نشان ہے۔۔یہ سارے معاملات بہت جلد سینہ بہ سینہ میں تفصیل سے لکھے جائیں گے۔
ہم نیوز میں ایک اور ہراسمنٹ کیس۔۔
Facebook Comments