اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوریج کے دوران صحافی سے موبائل فون چھیننے کے معاملے پر تھانہ رمنا نے سرکاری ٹی وی کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر مذکورہ صحافی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈیوٹی تھی جہاں سوال کرنے پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس کا موبائل فون چھین کر فارمیٹ کر دیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق صحافی نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر شاہد نے اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی نےسرکاری ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل کے معاون پیش ہوئے اور عدالت سے التواکی استدعا کی جسے فاضل عدالت نےمنظور کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل جسٹس نے آئندہ سماعت تک عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔
شاہدمسعود کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
Facebook Comments