کوہ نور ٹی وی کی اینکر پرسن تہمینہ شیخ اور ان کی ٹیم پر ڈیفنس میں تشدد۔ لاہور کے تھانہ ڈیفنس اےکی حددود میں تہمینہ شیخ اور ان کی ٹیم تشدد پر تشدد کرنے کے بعد محبوس بنالیا گیا۔ ون فائیو پر بار بار کال کے باوجود پولیس نہ پہنچ سکی۔پروگرام ” عوام سے حکام تک “کی اینکر تہمینہ شیخ 15 جنوری کو مساج سینٹرز پر پروگرام کرہی تھیں۔ ڈی ایچ اے کے مساج سینٹر کی انتظامیہ نے غنڈوں کے ہمراہ ٹیم پر تشدد کیا۔پروگرام ٹیم کے کیمرے چھین کر توڑ ڈالے۔تشدد سے پروگرام پروڈیوسر اویس خالد اور کیمرہ مین شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے مساج سنٹر کی انتظامیہ کی بجائے صحافیوں پر مقدمہ درج کرلیا ۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں پر درج کئے جانے والے مقدمے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف درج مقدمہ فی الفور ختم کیا جائے اور صحافیوں پر تشدد کرنے اور انہیں محبوس کرنے والے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔۔
آزاد میڈیا پر ایک اور وار ۔۔۔۔
Facebook Comments