سعید محی الدین پاشا دی نیوز یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔ دی نیوز ایمپلائز یونین کےانتخابات برائے سال 2022-23کیلئے صرف صدر کی نشست پر انتخاب ہوا۔یونین کے دیگر عہدیدار جن میں نائب صدر عرفان غوری، جنرل سیکرٹری دارا ظفر، جوائنٹ سیکرٹری شاہد حسین شاہ، فنانس سیکرٹری رضی الدین بابراور اراکین مجلس عاملہ فرید الدین، شوکت اقبال ، احتشام الدین، ارم زیدی، فراز خان، سلمان محموداور محمد صادق پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے تھے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن خرم محمود کی زیرنگرانی انتخابی عمل مکمل ہوا۔
Facebook Comments