ریڑھ کی ہڈی کے مرض کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر اور گھر تک محدود انگریزی روزنامہ اخبار کے ایڈیٹر کے خلاف بلڈر مافیا اور انکے سرپرستوں کی جانب سے جعلی مقدمہ قائم کرنے کی کوشش۔۔عدالت نے جھوٹے مقدمہ میں ایڈیٹر یاہونیوز توصیف حنیف کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اور مقدمہ درج کرانے والوں کو عدالت میں طلب کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق بلڈر مافیا اور ان کے سرپرستوں نے ایڈیٹریاہو نیوز توصیف حنیف کو شدید بیماری کی حالت میں کچھ پولیس افسران کی ملی بھگت سے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی ۔ایڈیٹر یاہو نیوز تقریباً3ہفتوں سے ریڑھ کی ہڈی کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث وہیل چیئر تک محدود رہے او ر اس دوران اپنے دفتر تک بھی نہیں جا سکے ہیں۔ مورخہ 9 اپریل سے تا حال وہ اپنے گھر پر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے انکو اپنے گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کر رکھی ہے،مقامی اسپتال کے نیوروسرجن نے ان کے مرض کی تشخیص اسپائنل اسپنڈیلائز مائیلوپیتھی کے نام سے کی اور ایم آر آئی رپورٹ میں سب کچھ عیاں ہے۔۔مزکورہ صورت حال کے باوجود بلڈر مافیا اور انکے سرپرستوں نے ایڈیٹر کے خلاف جعلی مقدمہ کروایا اور اس مقدمے میں الزام لگایا کہ مورخہ 22-4-2021کو ایڈیٹر یاہو نیوز نے اپنے گھر لیاقت آباد سے تقریباً 25کلو میٹر جا کر کسی چوکیدار وغیرہ سے جھگڑا کیا۔ واضح رہے کہ ایڈیٹر تو چند قدم بھی ریڑھ کی ہڈی کے مرض کی وجہ سے چلنے سے قاصر ہیں تو وہ کس طرح 25 کلو میٹر جا کر کسی سے جھگڑا کر سکتے ہیں۔ جبکہ سی ڈی آر کے ریکارڈ سے بھی ثابت ہو سکتا ہے کہ ایڈیٹر کی لوکیشن گذشتہ 3ہفتوں میں انکے گھر کی حد تک محدود رہی ہے اور وہ تا حال اپنے دفتر تک میں قدم نہیں رکھ سکے جو شخص اپنے دفتر نہیں جا پا رہا وہ کس طرح 25کلو میٹر دور جا سکتا ہے بلڈر مافیا نے 26اور27اپریل کی درمیانی شب کچھ پولیس افسران کی ملی بھگت سے رات تقریباً دیڑھ بجے اٹھا کر کراچی کے ایک دور دراز پولیس اسٹیشن لے گئے اور گھر سے اٹھاتے ہوئے ایڈیٹر کو چپلیں تک پہننے اور دوائیں کی مہلت نہ دی اور ریڑھ کی ہڈی کے شدید مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود انھیں سینکڑوں گز تقریباً گھسیٹتے ہوئے لے گئے ۔ جس کی باعث ایڈیٹر کی ریڑھ کی ہڈی بہت شدید متاثر ہو گئی تھی ،سکیورٹی کے اداروں کی مداخلت کے باعث ایڈیٹر کو چند گھنٹوں بعد بلڈر مافیا اور پولیس نے چھوڑ دیا ۔۔یاد رہے کہ مذکورہ انتقامی کاروائی کے پیچھے وہ بلڈر عناصر ہیں جن کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف یاہو نیوز گذشتہ کئی ہفتوں سے خبروں کی اشاعت کر تا آرہا ہے ۔

انگریزی اخبار کے بیمار ایڈیٹر کے خلاف جھوٹا مقدمہ۔۔
Facebook Comments