سینئرصحافی اور کراچی پریس کلب کے سینئر رکن انیل دتا کی موت کی ذمہ دار امن فاؤنڈیشن نکلی جس کی ایمبولینس بار بار درخواست کئے جانے کے باوجود بروقت نہ پہنچ سکی اور یوں انیل دتا جان کی بازی ہار گئے۔۔اس بات کا انکشاف کراچی پریس کلب کے سابق صدر احمد ملک نے کیا ہے۔۔ ان کا کہنا ہے کہ ۔۔ امن ایمبولینس سروس اب حکومت سندھ کی جانب سے فنڈز حاصل کرتی ہے، پریس کلب میں انیل دتا صاحب کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ہمارے سینئیر ممبر وقار بھٹی صاحب کئی منٹس تک امن فاؤنڈیشن کے آپریٹر کی منتیں کرتے رہے کہ ایمبولینس پریس کلب بھجوائیں ہمارے سینئر جرنلسٹ کی طبیعت خراب ہے ہے۔۔کئی منٹ انتظار کرنے کے بعد وقار بھٹی صاحب اپنی گاڑی میں انیل دتا صاحب کوجناح ہسپتال لے کر گئے ۔ اگر امن ایمبولینس اور اس کے پیرامیڈکس بر وقت پریس کلب پہنچ جاتے تو شاید دتا صاحب کی جان بچ جاتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے پیسے کا حساب اور امن فائونڈیشن کی کارکردگی کا احتساب ہونا چاہیئے۔۔
سینئرصحافی کی موت کی ذمہ دار “امن فاؤنڈیشن”؟؟
Facebook Comments