neo news mein drivers or reporters aik barabar

اندھا بانٹے ریوڑیاں، اپنوں اپنوں میں۔۔

اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں میں، یہ کہاوت نیونیوز میں سچ ثابت ہوئی جہاں مخصوص لوگوں کو ہر ماہ تنخواہ فوری مل جاتی ہےلیکن نیوز روم کا عام صحافی اور میڈیا ورکرز مہینے کے آخر تک تنخواہوں کو روتے رہتے ہیں۔۔ پپو کے مطابق گزشتہ ماہ بھی تنخواہ چوبیس تاریخ کو دی گئی تھی اور اس ماہ بھی ابھی تک عام صحافی اور عام میڈیا ورکرکو تنخواہ کب ملے گی کسی کے علم میں نہیں۔۔ جب اس بات کو قائم مقام ڈائریکٹر نیوزکے علم میں لایا گیا تو وہ بھی سن کر حیران رہ گئے لیکن اس سلسلے میں کوئی مثبت راستہ نکال نہ سکے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نیونیوز میں چند مخصوص لوگوں کو ہر ماہ تنخواہ فوری مل جاتی ہے، جس کے بعد دیگر لوگوں کا نمبر آتا ہے۔۔ اس ماہ بھی ابھی تک ڈرائیور، پیون کٹیگری کے لوگوں کو تنخواہ دی گئی ہےجس کی تنخواہ بیس ہزار یا اس سے کم بنتی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ نیوزروم کی تزئین و آرائش پر کافی پیسہ خرچ کیاگیا ہے لیکن برسوں سے ورکرز کی تنخواہ پر جو جمود طاری ہے انہیں بڑھانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا، یہاں تک کہ کئی سال پہلے جب مصنوعی میڈیا بحران نے انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لیاتھا تو اس وقت تمام ورکرز کی سیلری میں چار دنوں کا کٹ لگایا گیا۔۔ وہ چار دن کا کٹ ابھی تک جاری ہے۔۔تنخواہ بحال کرنے کا خیال بھی کسی کو نہیں آرہا۔۔ پپو کے مطابق طلعت حسین کی جانب نیوزروم کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ورکرز کو امید ہوچلی تھی کہ شاید ان کے حالات میں بہتری آئے گی لیکن حالات بہتر کیا ہوتے ورکرز اب مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں