bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں میں۔۔۔

بول نیوز میں سیلری سی فور  گریڈز کے ملازمین کو   منگل کی شام دے دی گئی۔ جنوری کی تنخواہ مارچ کے پہلے ہفتے میں  ملنے پر بول ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔۔ ملازمین کا کہنا ھے کہ ابھی تنخواہیں دیر سے دینے کا مطلب ہے کہ عید کے موقع پر تنخواہوں کا نہ ملنا، یا پھر تنخواہ کا چند فیصد حصہ مل جانا۔ دوسری جانب بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ھے کہ اس بار شاید۔۔۔ شاید عید پر ملازمین تنخواہوں سے محروم رہیں گے کیوں کہ جب  یہی تنخواہ اتنی تاخیر سے مل رھی ھے تو اگلی تنخواہ کا عید سے قبل ملنا تقریبا ناممکن سا لگ رھا ہے۔ دوسری جانب پروگرام پروڈکشن اور نیوز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے ساتھ نام نہاد بونس کے نام پرمذاق کا سلسلہ اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔  پروڈیوسرز اور گیسٹ کوارڈینیٹرز کو 15 سے 20 ہزار اور چند مخصوص چہیتوں کو 25 سے 30 ہزار تک کا بونس عطا ہونے کے بعد ایسوسی ایٹ پروڈیوسرز، کاپی ایڈیٹرز، این ایل ایز، پروڈکشن اسسٹنٹ سمیت دیگر کے لئے محض ڈھائی ہزار سے لے کر ساڑھے چار ہزار تک کا بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ھے۔ جس کا ٹیم وائز اعلان شروع ہونا شروع ہوچکا ہے۔ لیکن پروگرام پروڈکشن اور نیوز ڈیپارٹمنٹ کے متعدد ملازمین نے اس بار یہ فیصلہ کیا ھے کہ اگر بونس کے نام پر ہمیں “بھیک” دی گئی تو سب مل کر اپنے آر ایز کے سامنے جا کر احتجاج کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ ہمیں ہماری دن رات کی تھکا دینے والی مہینوں کی محنت کے عیوض ہمارا جائز حق ہمیں دیں جو یقیناً 2500 سے 4500 تک تو نہیں بالکل بھی نہیں بنتا اور اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو پھر احتجاجاً کوئی بھی اس بونس کو نہیں لے گا۔ ۔پپو کے مطابق ملازمین کے مالی استحصال کا سلسلہ اگر یونہی چلتا رھا تو احتجاج کا یہ دائرہ کار وسیع ھو سکتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں