لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا اینکرز کی ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پیمرا کی طرف سے پابندی پر عمل درآمد روکنے کے احکامات میں توسیع کر دی ہے۔جسٹس شاہد وحید نے صحافی عارف حمید بھٹی اور دیگر کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پیمرا کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔درخواست میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بنا تے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا نے 27 اکتوبر کو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت اور ٹی وی اینکرز کو شوز کیلئے مرضی کے مہمان بلانے پر پابندی عائد کی ہے۔ پیمرا ہدایت نامے میں صحافیوں کو اپنے ہی ٹی وی شو میں زیر بحث موضوع پر رائے دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ پابندی کے احکامات کو کالعدم دینے کی درخواست کے حتمی فیصلے تک پیمرا کا ہدایت نامہ معطل کیا جائے۔
اینکرزپرپابندی کا حکم، عمل درآمد روک دیاگیا۔۔
Facebook Comments