پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ٹی وی اینکرز پر آنیوالے دنوں میں مزید سختی آنے والی ہے ، وہ پریشان نہ ہوں بلکہ ہمت پکڑیں ۔سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ٹی وی اینکرز پر آنیوالے دنوں میں مزید سختی آنے والی ہے ، وہ پریشان نہ ہوں بلکہ ہمت پکڑیں ، ہم نے بھی ہمت پکڑی ہوئی ہے اورہم بول رہے ہیں۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں شامل لوگ سرکاری خرچ پر بیرون ملک جاتے ہیں اورجاکر کہتے ہیں کہ پاکستان میں نہیں بلکہ ہماری نجی وذاتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے کہا کہ چلمن کے پیچھے بہت کچھ ہورہاہے اور اگر پیمپر ا نے اجازت دی تو بہت سے چیزیں کھلیں گی جو چلمن کے پیچھے چھپی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی ایسی بات کروں کہ اس ٹاک شو پر بھی تین ماہ کیلئے پابندی لگ جائے ۔
Facebook Comments