ptv idara notification jari kardia

اینکرز اور ریسرچرز کی نئی تقرریوں پر پابندی۔۔۔

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی میں بڑھتے اخراجات کو روکنے اور غیر ضروری مد میں خطیر رقوم ضائع کرنے کی روک تھام کیلئے اقدامات کاآغاز کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینکرز اور ریسرچرز کی نئی تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ آفیشل لنچ، ڈنر، انٹرٹینمنٹ ریفریشمنٹ اور اس کے تحت تمام قسم کے اعزازیہ اور کیش مراعات کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرانسفر اخراجات، ٹریول الاؤنس، ڈیلی الاؤنس اور ہوٹلز قیام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق سیاسی سفارشوں پر بڑی تعداد میں بھرتی کرنے والے اینکرز، ریسرچرز اور مختلف شعبوں کی آسامیوں پر جن افراد کو بھاری معاوضے دیئے جارہے ہیں ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کئے جانے پر ٹی وی کے بعض حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں